دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون

دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون


dunyapakistan.com
آئندہ چند ہفتوں میں کئی اینڈرائیڈ فلیگ شپ فونز 10 جی بی ریم کے ساتھ متعارف ہونے والے ہیں خصوصاً چینی کمپنیاں شیاﺅمی اور ون پلس ایسی ڈیوائسز پیش کرنے والی ہیں۔مگر ان کو بھول جائیں دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون اب متعارف کرا دیا گیا ہے اور یہ بھی چین میں ہی سامنے آیا ہے۔لیناوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون زی 5 پرو متعارف کرا دیا ہے جس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کا نیا 855 پراسیسر بھی دیا گیا ہے جو کہ چین میں 2019 میں کسی وقت فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔اس سے پہلے ایک لیک میں دعویٰ سامنے آیا تھا کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے ایک ورژن میں دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔زی فائیو پرو 12 جی بی کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی دستیاب ہوگا جبکہ اس کا ایک سستا ورژن بھی ہوگا جو کہ اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔اس فون میں لگ بھگ بیزل لیس اسکرین دی جائے گی تاہم زی فائیو پرو میں نوچ نہیں ہوگا بلکہ فرنٹ کیمرے کے لیے سلائیڈ آﺅٹ میکنزم دیا جائے گا۔اس سلائیڈر میں 16 اور 8 میگا پکسل کے 2 سیلفی کیمرے دیئے جائیں گے جبکہ بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔اس فون کے دیگر فیچرز میں 6.39 انچ او ایل ای ڈی اسکرین، بلیوٹوتھ 5.0، ڈوئل سم سپورٹ اور 3350 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔اس فون کی قیمت 4398 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ اس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن بالترتیب 3998 یو آن اور 2998 یوآن میں دستیاب ہوں گے۔اس ماڈل کا سب سے سستا ورژن 2698 یوآن میں فروخت کیا جائے گا۔

Comments